جمعرات 25 اپریل 2024

لاہور، سابق پولیس انسپکٹر عابدباکسر کے گھر پر فائرنگ

لاہور(دھرتی نیوز) سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

دھرتی نیوزکے مطابق عابد باکسر نے الزام عائد کیا ہے کہ میرے گھر پر فائرنگ ایک انسپکٹر کے ایما پر کی گئی ، ان کاکہنا ہے کہ فائرنگ سے گھر میں کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔عابد باکسر کاکہناتھا کہ مخالفین کی جانب سے ایک عرصہ سے دھمکیاں مل رہی تھیں ۔

Facebook Comments