جمعرات 18 اپریل 2024

اسٹیج اداکارہ زونیرش بانو پر تشدد اور ہراساں کرنے کے الزام میں 3 ملزمان گرفتار

زونیرش بانو

لاہور  میں اسٹیج اداکارہ بانو عرف ارم چوہدری پر تشدد اور  ہراساں کرنے کے الزام میں پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق اسٹیج اداکارہ زونیرش بانو عرف ارم چوہدری نےحبس بے جا میں رکھ کر تشدد اور ہراساں کرنے  پر ملزمان کے خلاف سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو درخواست دی تھی۔

سی سی پی او کی ہدایت پر پولیس نے مرکزی ملزم خرم اور اس کے ساتھیوں زوہیب اور عدنان کو گرفتار کر لیا۔

اداکارہ کی درخواست پر ویمن پولیس نے بھی  ملزمان کے خلاف مقدمہ  درج کر لیا ہے۔

Facebook Comments