ھفتہ 20 اپریل 2024

گوجرانوالہ :سونے کے تاجر کو بھتے کی پرچی موصول

تاجر

گوجرانوالہ(دھرتی نیوز) کراچی کے بعد پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تاجروں کو بھتے کی پرچیاں موصول ہونے لگیں۔

دھرتی نیوزکے مطابق سونے کے تاجر کو بھتے کی پرچی موصول ہوئی ہے جس پر تاجر نے تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی، ایف آئی آر کے متن میں کہاگیاہے کہ تاجر عماداحمد کے گھر دو لاکھ روپے بھتے کی پرچی بھیجی گئی ،پولیس کاکہنا ہے کہ بھتہ نہ دینے کی صورت میں تاجر اور اس کی کمسن بیٹی کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں ۔

Facebook Comments