بدہ 24 اپریل 2024

میانمار: فوجی بغاوت کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج جاری، پولیس کو پھول پیش کیے

میانمار

ینگون(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف تیسرے روز بھی احتجاج جاری ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت نےپیٹو میں ہزاروں افراد فوجی بغاوت کے خلاف سڑکوں پر آ گئے اور فوجی بغاوت نامنظور کے نعرے لگائے۔

مظاہرین کی جانب سے میانمار کی ڈی فیکٹو سربراہ آنگ سان سوچی کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے پانی کی توپوں کا استعمال کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پانی کے پریشر سے گر کر کئی مظاہرین زخمی بھی ہوئے جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس کو پانی روکنے کی اپیل کی گئی اور انہیں پھول پیش کیے گئے، مظاہرین کی اپیل پر پولیس نے پانی کی توپوں کا استعمال روک دیا۔

یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل میانمار کی فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے ملک کی سربراہ آنگ سان سوچی کو سمیت کئی سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا تھا۔

Facebook Comments