جمعرات 28 مارچ 2024

مہوش حیات نے گرین سگنل دے دیا

مہوش حیات

صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اکثر سماجی موضوعات و مسائل کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرنے پر خبروں کا حصہ بنتی ہیں۔

اداکارہ مہوش حیات اس مرتبہ گرین سگنل دینے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

اداکارہ مہوش حیات نے  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے آفیشل ترانے پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

انہوں نے تحریر کیا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ شور کیوں مچایا جا رہا ہے، مجھے پی ایس ایل کا نیا ترانہ پسند آیا ہے، یہ بولڈ اور تازہ تھا۔

مہوش حیات نے مزید تحریر کیا کہ ہ یہ وہ چیز ہے جو ہمارے ملک میں تخلیقی صلاحیتوں کو دباتی ہے، ہم ہمیشہ پہلے سے موجود چیزیں اور یہی کچھ چاہتے ہیں اور کچھ بھی مختلف قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ پاکستانی اداکارہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے نئے ترانے پر تنقید کے سلسلے کو رکنا چاہیے۔

پی ایس ایل 6 کے ترانے سے متعلق پیغام کے آخر میں مہوش حیات نے لکھا کہ ہمیں مختلف آوازوں اور آئیڈیاز کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments