جمعہ 19 اپریل 2024

صاحبزادی کے حادثے کی خبر ملتے ہی مریم نواز کو مولانا فضل الرحمان کا ٹیلی فون لیکن اب مہرالنساء کہاں اور کس حال میں ہیں؟

مریم نواز

لاہور (دھرتی نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنساء گالف کار ڈرائیو کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئیں اور اب انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا، ان کی حالت تسلی بخش ہے ، حادثے کی خبر پر  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مریم نواز کو ٹیلی فون کرکے ان کی صاحبزادی مہرالنسا کی خیریت دریافت کی۔

ابتدائی حال احوال کے بعد مولانا فضل الرحمٰن نے مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔یادرہے کہ مہرالنساء کے سر کی سرجری کے بعد انہیں شریف میڈیکل سٹی ہسپتال جاتی امراء سے گھر منتقل کر دیا گیا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مریم نواز نے حیدرآباد جانا تھا لیکن بیٹی کی طبیعت کی وجہ سے روانگی منسوخ کردی تھی۔

Facebook Comments