جمعرات 25 اپریل 2024

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہونے والے محمد حفیظ کا ٹیسٹ سیریز جیتنے پر کیا کہنا ہے؟

لاہور (دھرتی نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیتنے پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد۔ حسن علی نے 10 وکٹیں حاصل کر کے میچ وننگ پرفارمنس دی جبکہ محمد رضوان نے انتہائی مشکل لمحات میں عمدہ سنچری بنائی۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان ٹی 20 سکواڈ کا حصہ رہے ہیں جنہوں نے دونوں ممالک کے خلاف عمدہ کارکردگی بھی دکھائی تھی تاہم ٹی 10 لیگ میں شمولیت اور بائیو سیکیور ببل میں داخلے سے صرف ایک دن لیٹ وطن واپسی کے باعث انہیں جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

’بجلی عارضی ہے، جنریٹر مستقل ہے‘ حسن علی کی عمدہ کارکردگی پر شاداب خان کا دلچسپ تبصرہ، سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا
محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا جبکہ ان کے مداحوں کے علاوہ کئی سابق کرکٹرز اور ماہرین کرکٹ نے بھی حیرت کا اظہار کیا تھا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسے مشکل دوروں پر عمدہ کارکردگی دکھانے والے کرکٹر کو سکواڈ سے باہر کیسے کیا جا سکتا ہے۔

Facebook Comments