جمعہ 29 مارچ 2024

ملک میں کورونا سے مزید 40 افراد انتقال کرگئے

کورونا

ملک میں کورونا سے مزید 40 افراد انتقال کرگئے اور ایک ہزار سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 31509 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1008 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 40 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12066 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 56519 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 31510 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1441 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 512943 ہوگئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 251434 ہوگئی ہے جب کہ 4132 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 161347 ہے اور 4919 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18877 اور ہلاکتیں 196 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 68625 اور 1964 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 9238 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 273 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4918 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 42080 ہے اور اب تک 480 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

Facebook Comments