جمعرات 25 اپریل 2024

علی سدپارہ کی تلاش کیلیےخصوصی سرویلنس طیارے کے ذریعے سرچ آپریشن کا فیصلہ

علی سدپارہ

کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ سمیت 3 کوہ پیماؤں کا چوتھے روز بھی سراغ نہ مل سکا۔

علی سدپارہ سمیت کے ٹوپرلاپتا تینوں کوہ پیماؤں کو ڈھونڈنے کے لیے آج سرچ آپریشن خصوصی سرویلنس طیارے کے ذریعے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ موسم سرما کے دوران کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران علی سد پارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما5 فروری کو لاپتا ہوگئے تھے۔

علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے گزشتہ دنوں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد کے بچنے کے چانسز انتہائی کم ہیں۔

Facebook Comments