جمعرات 25 اپریل 2024

کورونا سے صحتیابی کے بعد خاتون کو قدرت نے خوبصورت تحفے سے نواز دیا

کورونا

لندن(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں کوروناوائرس کا شکار ہوکر سنگین صورت حال سے گزرنے والی خاتون کے ہاں صحت مند بیٹے کی پیدائش ہوئی جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولا نامی خاتون میں کوروناوائرس کی سنگین نوعیت پائی گئی تھی وہ حاملہ ہونے کے 17 ہفتوں بعد اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں کئی دنوں تک زیرعلاج رہیں۔

رپورٹ کے مطابق کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد خاتون گھر لوٹیں تو چند ہفتوں بعد ان کے ہاں صحت مند بیٹا پیدا ہوا، بچے میں کوروناوائرس کے کوئی اثرات نہیں پائے گئے۔

خاتون برطانیہ کے رویل بولٹن نامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ نوازائیدہ بچے کا وزن 8 پاؤنڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پولا کورونا کی سنگین نوعیت کا شکار تھیں جس کے باعث انہیں شدید بخار تھا۔ صحت یاب مریضہ نے ان کی دیکھ بھال کرنے پر اسپتال انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اسپتال کے نرسز کو بھی صحت یاب بچے کی پیدائش کی خبر نے حیران کردیا ہے۔

Facebook Comments