ھفتہ 20 اپریل 2024

کرکٹ کے متوالے پی ایس ایل کی ٹکٹیں کیسے حاصل کرسکیں گے؟

لاہور(دھرتی نیوز اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 6 کی ٹکٹیں کورونا کے باعث صرف آن لائن فروخت کی جائیں گی۔

پی ایس ایل 6 کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ویب سائٹ سے معاہدہ بھی کرلیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 6 کا آغاز  20 فروری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا جس میں 7500 شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت ہے جب کہ پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے میں قذافی اسٹیڈیم میں5500 شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔

واضح رہےکہ کورونا ایس او پیز کے تحت این سی او سی نے پی ایس ایل میچز میں صرف 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی ہے۔

Facebook Comments