ھفتہ 20 اپریل 2024

سعودی عرب: ملازمت کے معاہدے کا نیا نظام، حکومت کا اہم اعلان

ملازمت

ریاض(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکومت نے کہا ہے کہ مملکت میں ملازمت سے متعلق معاہدے کے نئے نظام سے ناصرف غیرملکی بلکہ مقامی ملازمین کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ملازمت کے معاہدے کا نیا نظام 15 مارچ 2021 سے نافذ ہورہا ہے، ملازمت کا نیا نظام سہ نکاتی ہے اور اس کے چار بڑے اہداف ہیں۔ جن میں آجر اور اجیر کے درمیان خوشگوار تعلقات سمیت حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

اسی طرح لیبر مارکیٹ میں لچکدار اور پرکشش ماحول پیدا کرنا بھی نئے نظام کا حصہ ہے۔ سہ نکاتی نظام میں سعودی قانون محنت نیز بین الاقوامی روایات میں ہم آہنگی پیدا کرنا بھی شامل ہے، نیا نظام نجی اداروں میں لاگو ہوگا۔

ادھر سعودی معاون وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر محمد الجاسر کا کہنا ہے کہ ملازمت کے معاہدے سے متعلق نئے نظام سے سعودیوں کو بھی فائدہ ہوگا، غیرملکی کارکنان کے معاہدہ ملازمت کو بہتر بنانے کے پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ سعودی لیبر مارکیٹ میں مقامی کارکنان کے لیے بھی کشش بڑھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی کے ثمرات ملک میں جلد نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔

Facebook Comments