جمعرات 25 اپریل 2024

حمزہ عباسی کی بہن اور ڈرامہ ارطغرل غازی کے اداکار کے درمیان معاہدہ

اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن اور پیشے کے لحاظ سےماہر کنسلٹنٹ پاکستانی ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر فضیلہ عباسی اور شہرہ آفاق ترک ڈرامے ارطغرل غازی’ میں تُرگُت سپاہی کا جاندار کردار ادا کرنے والے چنگیز جوشقون کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاعلان کیا کہ وہ پاکستان میں مردوں کے لیے تاریخ کا پہلا اسکن لائن کیئر متعارف کروانے جارہی ہیں۔

فضیلہ عباسی کی پوسٹ کے مطابق ان کے اسکن لائن کیئر کے برانڈ ایمبیسیڈر چنگیز جوشقون ہوں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dr. Fazeela Abbasi (@drfazeelaabbasi)

ڈاکٹر فضیلہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہیں اور ترک اداکار چنگیز جوشقون کو خوشگوار موڈ میں معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

فضیلہ عباسی کی اس پوسٹ پر ان کی بھابھی نیمل خاور  اور پاکستان میں موجود چنگیز جوشقون کے مداحوں کی جانب سے بھرپور خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان معاہدے پر دستخط ترکی میں ہوئے ہیں۔

Facebook Comments