جمعہ 19 اپریل 2024

5 جی ٹیکنالوجی اور سستے موبائل فونز ، پاکستانی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد :(دھرتی نیوز ) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موبائل فون بنناشروع ہورہےہیں اور 22 دسمبر 2022 تک فائیو جی کو لانچ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چترال اپر اور لوئر دیر براڈبینڈ انٹرنیٹ سے متعلق معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں یو ایس ایف اوروزارت آئی ٹی نے معاہدے پر دستخط کیے۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں یونی سیف اور وزرات آئی ٹی کا مشکور ہوں ، چترال میں فائیو اسٹار ہوٹل بننے جارہا ہے ، انٹرنیٹ کی وسعت سے ٹورازم کو بھی فروغ ملے گا۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ رابطےسے چترال لوئر اور اپر دیر میں بھی حالات بہتر ہونگے، ٹورازم آفس کےلیے بھی کوشش ہے کہ آفس کھلے ماحول میں بنیں، خواہش تھی 26 سائٹ کھلیں اور سیاحتی سرگرمیاں فراہم کریں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ وزیراعظم کاوژن ڈیجیٹل پاکستان ہے اسی کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ، چترال لوئر اور اپر دیر میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کا1.3 بلین کا پراجیکٹ ہے۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ شمالی بلوچستان میں بھی انٹرنیٹ کے مسائل پر کام جاری ہے وزارت کی پالیسی ہے کہ جہاں پر سیاحت ہے وہاں انٹرنیٹ موجود ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میں ٹیکنالوجی زون تیار ہے ،آئندہ ہفتے وزیراعظم گراؤنڈ بریکنگ کریں گے، 22 دسمبر 2022 تک فائیو جی کو لانچ کیا جائے گا ، خواہش ہے وزیراعظم عمران کی موجودگی میں پاکستان میں فائیو جی آئے ،امین الحق

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موبائل فون بنناشروع ہورہےہیں ہمارا وژن ہے کہ ہر شہری کے ہاتھ میں سستا موبائل فون ہو۔

Facebook Comments