جمعرات 25 اپریل 2024

اندورن ملک سفر کرنے والے کے کیلئے اہم خبر، نجی ائیر لائن نے بڑا اعلان کردیا

کراچی :(دھرتی نیوز) ایئر سیال نے 26 فروری سے کراچی سے سیالکوٹ کیلئے پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا ، پیر اور جمعہ کو کراچی سے سیالکوٹ دوطرفہ پروازیں چلائی جائیں گی۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق ایئر سیال نے 26فروری سے کراچی تا سیالکوٹ پروازیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کراچی سے سیالکوٹ کے لئے ہفتے میں 2پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

ایئر سیال پیر اور جمعہ کو کراچی سے سیالکوٹ دو طرفہ پروازیں چلائی جائیں گی اور سیالکوٹ سیکٹر کیلئےایئر بس 320طیارے آپریٹ کرے گی۔

خیال رہے دسمبر 2020 کے آغاز میں وفاقی کابینہ نے نجی ائیر لائن ایئر سیال کے لائسنس کی منظوری دی تھی اور 9 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کے صنعت کاروں کا دیرینہ خواب پورا کرتے ہوئے ایئر سیال کا افتتاح کیا تھا۔

لائسنس یافتہ ایئر لائن ایئر سیال سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین کی سوچ کا نتیجہ ہے، جنہوں نے اپنے پہلے اقدام سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کی کامیابی کے بعد اس منصوبے کا آغاز کیا ہے۔

ائیر سیال کے فلیٹ میں تین آئیر بس اے 320-200 شامل ہیں، جس میں 180 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

Facebook Comments