جمعہ 19 اپریل 2024

پی ٹی سی ایل نے فائیو جی کا کامیاب تجربہ کرلیا، ڈاؤن لوڈنگ سپیڈ اتنی کہ یقین نہ آئے

اسلام آباد (دھرتی نیوز) پی ٹی سی ایل گروپ نے کنٹرولڈ ماحول میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

فائیو جی کا ٹیسٹ پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں کیا گیا جہاں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق مہمان خصوصی تھے۔ فائیو جی ٹیکنالوجی کے ٹرائل کے دوران پی ٹی سی ایل نے مختلف فائیو جی ایپلی کیشنز کے بارے میں بھی بتایا جن میں ریموٹ سرجری، کلاؤڈ گیمنگ سمیت دیگر ایپلی کیشنز شامل ہیں۔

محدود ماحول میں کیے گئے فائیو جی ٹیکنالوجی کے ٹرائل کے دوران ڈاؤن لوڈنگ سپیڈ 1.685 گیگا بائٹ فی سیکنڈ (جی بی) رہی۔

 خیال رہے کہ ریموٹ سرجری صرف فائیو جی ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی ممکن ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈاکٹرز دور دراز علاقوں میں بھی مریضوں کے آپریشن کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

Facebook Comments