جمعہ 29 مارچ 2024

پی سی بی نے پی ایس ایل میچز کے دوران سٹیڈیم کا رخ کرنے والے تماشائیوں کیلئے کورونا ایس او پیز تیار کر لئے

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے دوران میچز دیکھنے کیلئے سٹیڈیم کا رخ کرنے والے تماشائیوں کیلئے کوویڈ 19 ایس او پیز تیار کر لئے ہیں۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے کورونا ایس او پیز وزارت صحت اور نیشنل کمانڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کو بھجوادئیے ہیں اور بورڈ این سی او سی اور وزارت صحت کی منظوری کے بعد ان کا حتمی اعلان کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پی ایس ایل کے دوران سٹیڈیم آنے والے تماشائیوں کیلئے تیار کئے گئے ہیں اور منظوری ملتے ہی ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ، ٹکٹوں کی قیمت اور دیگر معاملات کا اعلان کیا جائے گا۔

’ریلوے میں کام کا ماحول انتا غلیظ ہے کہ میں نے سرینڈر کرنے کو ترجیح دی ‘محکمہ ریلوے کے اعلیٰ افسر نے استعفیٰ دیدیا
واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کا چھٹا ایڈیشن 20 فروری سے شروع ہوگا اور این سی اوسی نے سٹیڈیم میں 20 فیصدکراؤڈ کی اجازت دے رکھی ہے۔

Facebook Comments