جمعہ 29 مارچ 2024

افغانستان سے دہشت گردوں کا راکٹوں سے حملہ ، پانچ سالہ بچہ شہید، 7 افراد زخمی

راولپنڈی(دھرتی نیوز) افغانستان کی حدود سے دہشت گردوں کی جانب سے راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہےجس کے نتیجے میں پانچ سالہ بچہ شہید ، سات افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق افغانستان کے کی حدود سے دہشت گردوں کی جانب سے مذموم کارروائی کی گئی ہے۔ دہشت گردوں نے باجوڑ کے علاقےلگارائی اور سرکئی کے علاقوں میں پانچ راکٹ فائر کی جس کے نتیجے میں پانچ سالہ بچہ شہید جبکہ کمسن بچے سمیت سات زخمی ہوگئے ہیں۔

 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments