جمعہ 29 مارچ 2024

مودی حکومت کا اپنی ہی ایئر فورس کو ٹیکہ

مودی حکومت

نئی دہلی(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) مودی حکومت نے اپنی ہی ایئر فورس کو 45 کروڑ روپے کا ٹیکہ لگا دیا۔

بھارتی وزیر دفاع نے ایروناٹکس لمیٹڈ کو 6.25 ارب ڈالر ٹھیکے سے نوازا۔ بھارتی نیوی جہازوں کو تکنیکی مسائل کی وجہ سے مسترد کر چکی تھی۔ تیجا جہاز بھارتی مگ 21 کے نعم البدال کے طور پر متعارف کرائے جا رہے ہیں جبکہ مگ 21 کے حادثات میں 170 سے زائد پائلٹ اور 40 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارتی ایوی ایشن سسٹم انڈسٹری غیر معیاری پیداوار اور ناکامیوں کی وجہ سے بد نام ہو چکی ہے اور بھارت تیار کردہ جہاز کی کینوپی کا فالٹ تک درست نہ کر پایا۔

مگ 21 کے فرسودہ بیڑے کی جگہ تیجا جہازوں کو متعارف کرایا گیا لیکن 60 فیصد تیجا گراؤنڈ ہو چکے ہیں۔

مودی حکومت اور بھارتی ایئر فورس کا 27 جنوری کو تیجا جہاز استعمال نہ کرنا پروجیکٹ کی ناکامی کا عکاس ہے۔

شاہینوں نے 27 فروری کو ایف 17 تھنڈر سے بھارتی سور ماؤں کا خواب چکنا چور کیا اور کامیابی جہاں پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری کی مہارت کا ثبوت ہے وہیں بھارتی ایوی ایشن پر سوالیہ نشان بھی ہے۔

Facebook Comments