جمعہ 29 مارچ 2024

لداخ کے معاملہ پر چین اور بھارت میں سمجھوتہ طے پاگيا

لداخ

نئی دہلی (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) لداخ میں کشیدگی کم کرنے کے لئے چین اور بھارت کے درمیان سمجھوتہ طے پا گيا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فریقین نے بعض مقامات سے اپنی فوجیں پیچھے ہٹانی شروع کر دی ہیں۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ پینگانگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کناروں سے فوجوں کو ہٹانے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دیگر متنازعہ علاقوں سے متعلق فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

Facebook Comments