جمعہ 29 مارچ 2024

راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم کو بزدل قرار دے دیا

نیودہلی(دھرتی نیوز ڈیسک)کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے سامنے کھڑے ہونے سےگھبراتے ہیں۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق انگریس کے رہنما راہول گاندھی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ نریندر مودی میں ملک کی سرحدوں اور نظریات کا تحفظ کرنے کی صلاحیت اور اہلیت موجود نہیں ہے۔ان میں چین کے سامنے کھڑے ہونے کی ہمت نہیں، مودی کی بزدلی نے بھارتی فوجیوں کی قربانیاں ضائع کردیں۔

جب سے مودی کی حکومت آئی ہے چین کی جانب سے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی خلاف ورزی میں اضافہ ہوا ہے اور اس حکومت میں بھارتی فوج کو جتنا نقصان پہنچا ہے اتنا تاریخ میں کبھی نہیں پہنچا۔

Facebook Comments