جمعرات 18 اپریل 2024

پشاورزلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی بھی کراچی پہنچ گئے

ڈیرن سیمی

کراچی(دھرتی نیوز اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔پی ایس ایل میں شرکت کیلئے پشاورزلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے۔

دھرتی نیوزکے مطابق ڈیرن سیمی نے کراچی پہنچنے پر پاکستانیوں کو سلام کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل اور پشاور زلمی کا ایک بار پھر حصہ بننے پر خوشی ہیں۔سیمی نے پاکستانیوں کو سلام بھی پیش کیا اور شائقین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کو انجوائے کریں لیکن ماسک پہن کر۔

دوسری جانب کراچی کنگز کے جو کلارک بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل6 کیلئے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، امام الحق اور کامران اکمل نے پہلے ہی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

Facebook Comments