ھفتہ 20 اپریل 2024

پی ٹی آئی کی جانب سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ ملنے پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے

عبدالقادر

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلوچستان سے عبدالقادر  کو سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ عبدالقادر پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہیں اس لیے پی ٹی آئی نے انہیں ٹکٹ دیا ہے۔

مگر جب پروگرام نیا پاکستان میں انہیں یاد دلایا گیا کہ عبدالقادر صاحب تو ایک روز پہلے تک بلوچستان عوامی پارٹی کا حصہ تھے تو انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ایک روز پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 3 مارچ کو سینیٹ کے انتخابات کا اعلان کیا ہے اور آج کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری روز ہے۔

Facebook Comments