جمعہ 29 مارچ 2024

بالی ووڈا داکارہ سنی لیون کی کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر غنڈے پہنچ گئے اور پھر۔ ۔ ۔

سنی لیون

ممبئی (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کی ویب سیریز ’’انامیکا‘‘  کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر غنڈے پہنچ گئے جن کو دیکھ کر اداکارہ خوفزدہ ہوگئیں، ان عناصر نے رقم کا مطالبہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone)

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویب سیریز ’’انامیکا‘‘ کی شوٹنگ کے دوران  پہنچنے والے غنڈوں  نے ہدایت کار وکرم بھٹ سے 14 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا، انہیں سیٹ پر دیکھ کر سنی لیوں خوفزدہ ہوگئیں تاہم وکرم بھٹ نے فوراً اداکارہ کو گاڑی میں بھیج دیا۔اچانک پیسوں کے مطالبے پر وکرم بھٹ نے نہ صرف ویب سیریز کی شوٹنگ روک دی بلکہ دوسری جگہ پر شوٹنگ کے لیے اجازت بھی طلب کرلی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone)

ادھر کچھ میڈیا اطلاعات کے مطابق  پیسے مانگنے والے  افراد بالی ووڈ کے مشہور ایکشن ہدایت کار عباس علی مغل کے آدمی تھے جنہوں نے وکرم بھٹ سے اپنے پراجیکٹ کے پیسوں کا مطالبہ کیا تھا۔وکرم بھٹ کا کہنا ہے کہ اچانک غنڈوں کی جانب سے پیسے کے مطالبہ پر میں خود گھبراگیا تھا تاہم اب مسئلہ حل ہوگیا۔

Facebook Comments