ھفتہ 20 اپریل 2024

پاکستانی ویب سیریز ‘چڑیلز’ نے برٹش ایشین میڈیا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

چڑیلز

گزشتہ سال زی فائیو کے چینل زندگی ٹی وی پر ریلیز کی جانے والی پاکستانی ویب سیریز ‘چڑیلز’ نے برٹش ایشین میڈیا ایوارڈ (بی ایم اے) اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی ویب سیریز ‘چڑیلز’ کو برٹش ایشین میڈیا ایوارڈ (بی ایم اے) میں ‘او ٹی ٹی پلیٹ فارم شو آف دی ائیر’ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

برٹش ایشین میڈیا ایوارڈز کا بنیادی مقصد غیر معمولی کام کی نمائش کرکے ایشین میڈیا کی صنعت کو ترقی دینے میں مدد کرنا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی ویب سیریز ‘چڑیلز’ کی ہدایت کاری عاصم عباس نے دی ہے جس کی کہانی 4 خواتین کے گرد گھومتی ہے جو کہ دھوکا دہی میں ملوث شوہروں کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک خفیہ ایجنسی کھولتی ہیں۔

گزشتہ دنوں پاکستان کی پہلی ویب سیریز ‘چڑیلز’ پر پابندی بھی عائد کی گئی تھی جب کہ کچھ دنوں بعد اس پابندی کو اٹھا لیا گیا تھا۔

‘چڑیلز’ کو پاکستان میں بند کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی تھی جب کہ سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کا یہ کہنا ہے کہ اس میں موجود کچھ بولڈ سینز کی وجہ سے ہی اسے بند کیا گیا ہوگا۔

Facebook Comments