جمعرات 25 اپریل 2024

اسلام آبادہائیکورٹ حملہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آبادہائیکورٹ حملہ کیس

اسلام آباد(دھرتی نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آبادنے ہائیکورٹ حملہ کیس کا فیصلہ جاری کردیا۔چار صفحات پر مشتمل فیصلہ اے ٹی سی کے جج راجہ جواد عباس حسن نے تحریر کیا۔

دھرتی نیوزکے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گرفتار وکلا کیخلاف ہائیکورٹ حملے کی ایف آئی آر اور ویڈیو شواہد موجود ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں گرفتاروکلاکورہاکرنےکی استدعامستردکی جاتی ہے۔فیصلے میں مزید کہاگیا ہے کہ گرفتاروکلا وقوع پر موجود تھے اور الزامات گھمبیر نوعیت کے ہیں ۔ملزمان کے وکلا یہ نہیں ثابت کر سکے کہ وہ کسی رعایت کے مستحق ہیں۔ ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔

Facebook Comments