منگل 16 اپریل 2024

تحریک انصاف نے سینیٹ کیلئے مزید نام فائنل کرلیے، کون کون امیدوار ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (دھرتی نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ کیلئے مزید امیدواروں کے نام فائنل کرلیے۔

دھرتی نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ امیدواروں کے مزید نام فائنل کیے گئے۔

سندھ سے جنرل سیٹ پر فیصل واوڈا جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر سیف اللہ ابڑو پی ٹی آئی کےا میدوار ہوں گے۔پنجاب سے جنرل نشست پر سیف اللہ نیازی کا نام فائنل کرلیا گیا جبکہ جنوبی پنجاب سے عون عباس بپی اور سنٹرل پنجاب سے اعجاز چوہدری کا نام فائنل کرلیا گیا ہے۔

پنجاب سے ٹیکنوکریٹ سیٹ پر علی ظفر ، خواتین کی نشست پر ڈاکٹر زرقاکو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں عمر چیمہ اور جمشید عمر کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔

 خیبر پختونخوا سے جنرل نشست پر شبلی فراز، محسن عزیز، ذیشان خانزادہ ، نجی اللہ اور فیصل سلیم تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔ ٹیکنو کریٹ سیٹ پر دوست محمد محسود، اور ڈاکٹر ہمایوں مہمند ، خواتین کی نشست پر ثانیہ نشتر ، فرزانہ جاوید اور فلک ناز چترالی جبکہ اقلیتی نشست پر گردیپ سنگھ پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ بلوچستان سے جنرل نشست پر عبدالقادر سینیٹ کے امیدوار ہوں گے۔ اسلام آباد سے جنرل نشست پر عبدالحفیظ شیخ اور خواتین کی نشست پر فوزیہ ارشد امیدوار ہوں گی۔

Facebook Comments