جمعرات 25 اپریل 2024

وکلا آپے سے باہر، اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے کے بعدپھر بپھر گئے

اسلام آباد (دھرتی نیوز) غیر قانونی چیمبرز گرائے جانے کے خلاف اسلام آباد کے وکلا سراپا احتجاج بن گئے۔

اسلام آباد بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار کے وکلا نے اپنے ساتھیوں کے غیر قانونی چیمبرز گرائے جانے کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔ وکلا کی بڑی تعداد نے ڈی چوک پہنچ کر اسے بلاک کردیا ہے۔ انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل غیر قانونی چیمبرز گرائے جانے کے معاملے پر وکلا نے اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ کردیا تھا جس کے باعث چیف جسٹس اطہر من اللہ اپنے چیمبر میں یرغمال ہو کر رہ گئے تھے۔ وکلا کے خلاف ہائیکورٹ پر حملے کی پاداش میں توہین عدالت کی کارروائی جاری ہے۔

 

Facebook Comments