جمعہ 19 اپریل 2024

تحریک انصاف کی طرف سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لیے جانے پر عبدالقادرکا ردعمل بھی آگیا

عبدالقادر

اسلام آباد (دھرتی نیوز) سینیٹ نشست کےلیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ٹکٹ واپس لیے جانے پر  امیدوار  عبدالقادر کا ردعمل بھی آگیا اور انہوں  نےکہا ہےکہ  پارٹی کے فیصلےکوکھلے دل سےتسلیم کرتے ہیں، عمران خان پر جان بھی قربان ، ان کے ساتھ تھا اور ہوں۔

دھرتی نیوزکے مطابق عبدالقادر نے بتایا کہ  کوئٹہ میں پیدا ہوا، تعلیم اور کاروبار بھی یہیں کیا، لاہور میں پراجیکٹ لینے کی تردید کرتے ہوئے بولے کہ   کسی پر الزام لگاتے وقت کم ازکم ثبوت ضرور دیں۔عبدالقادر نے بتایا کہ وہ 2012 سے  پی ٹی آئی کےلاہور اور اسلام آباد کے جلسوں میں شرکت کرتےآ  رہے ہیں اور   دھرنوں میں لاجسٹک سپورٹ بھی  دی ، کوئی بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) میں میری شمولیت کے ثبوت دکھا دے،میں بی اے پی کا رکن نہیں ہوں ۔

یاد رہے کہ کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلوچستان سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے پر پارٹی میں ہی اختلافات شروع ہوگئے تھے جس کے بعد پارٹی نے ان سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا ۔اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے بتایا کہ پارٹی میں کارکنان کی سنی جاتی ہے، ٹکٹ واپس لے لیا ہے ۔

Facebook Comments