جمعرات 28 مارچ 2024

بزرگ شہریوں کیلئے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن شروع

کورونا ویکسین

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ بزرگ شہریوں کے لیے کورونا ویکسین رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ 65 سال اور اس سے زائد عمر کے شہری کورونا ویکسین کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بزرگ شہری رجسٹریشن کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیجیں۔ مارچ میں ویکسین کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

Facebook Comments