بدہ 27 مارچ 2024

اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے سے ٹریکٹر ٹکرا گیا

پی آئی اے

اسلام آباد(دھرتی نیوز) اسلام آباد ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کے طیارے سے ٹریکٹر ٹکرا گیا۔

دھرتی نیوز کے مطابق ٹگ ماسٹر طیارے کو رن وے پر لے جارہا تھا، ٹگ ماسٹرکودل کی تکلیف کے باعث ٹریکٹر جہاز سے ٹکرا گیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ ٹریکٹر کی ٹکر سے پی آئی اے طیارے کا وی ایچ ایف اینٹینا ٹوٹ گیا ،پی آئی اے حکام نے طیارے سے ٹریکٹر ٹکرانے کی تصدیق کردی۔

Facebook Comments