ھفتہ 20 اپریل 2024

زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجxxی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اچھی خبر یہ ہے صنعتی شعبہ مسلسل ترقی کی طرف گامزن ہے۔ گزشتہ 8 ماہ سے اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر مسلسل 2 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں اور گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جنوری 2021 میں ترسیلات زر 2 ارب 27 کروڑ ڈالر رہیں اور جنوری 2020 کی نسبت جنوری 2021 میں ترسیلات زر میں 19 فیصد اضافہ ہوا اور اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر ہیں جس پر وہ تارکین وطن پاکستانیوں کے شکرگزار ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دسمبر 2020 میں لارجر اسکیل مینوفیکچرنگ یونٹ میں دوگنا اضافہ ہوا جبکہ دسمبر 2019 مین شرح نمو 11.4 فیصد تھی۔ جولائی 2020 سے دسمبر 2020 تک مجموعی شرح نمو 8 فیصد رہی۔

Facebook Comments