جمعہ 29 مارچ 2024

پی ایس ایل6،ٹیم ملتان سلطانز میں بڑی تبدیلی، نئے کپتان کا اعلان کردیاگیا

لاہور(دھرتی نیوز)پاکتان سسپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن میںٹیم ملتان سلطانز میں بڑی تبدیلی کردی گئی ،ملتان سلطانز نے نئے کپتان کااعلان کردیا،محمدرضوان ملتان سلطانز کے نئے کپتان مقررکردیئے گئے ہیں۔

دھرتی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہاکہ پی ایس ایل کی بڑی فرنچائز نے مجھ پر اعتماد کیا ہے کوشش کروں گا ان کا اعتماد برقراررکھو۔

واضح رہے کہ محمدرضوان جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 کے مین آف دی سیریزقرارپائے تھے اور وہ ٹی 20 کرکٹ میں سنچری سکورکرنے والے دوسرے پاکستانی بیٹسمین بنے۔

Facebook Comments