ھفتہ 20 اپریل 2024

عمران خان کی اپنی جماعت نے بغاوت کر دی، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

اسلام آباد(دھرتی نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سینیٹ ٹکٹ فروخت کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کی اپنی جماعت نے بغاوت کر دی ہے۔

مریم اورنگزیب نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی بغاوت نے وزیر اعظم عمران خان کے اوپن بیلٹ کے شوشے کی قلعی کھول دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ کا شور عمران خان اپنی پارٹی کو بلیک میل کرنے کے لیے کر رہے تھے۔ دوسروں کے خلاف کرپشن کا شور مچانے والے کی چوری ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل نے پکڑ لی ہے۔

گزشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں بیلٹ اوپن کریں یا سیکرٹ جس نے بکنا ہے وہ بِک جائے گا۔ سینیٹ انتخابات میں ایک ووٹ کم یا زیادہ ہونے سے قیامت نہیں آ جائے گی۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ  پی ڈی ایم نے قانون ہاتھ میں لیا تو قدم قدم پر رکاوٹ ملے گی، قانون کےدائرےمیں نہ رہے توشیخ رشید آگے ہوگا، مولانا فضل الرحمان کو حلوہ کھلانے کی پیشکش واپس لیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری میرے دل کے قریب ہیں اور میرے دل کی بات سمجھتے ہیں۔ آصف زرداری کو بھی یہ بات سمجھ آگئی ہے۔ دھرنابہت مشکل کام ہے، ہمارا 126 دن دھرنے کا تجربہ ہے۔ 

Facebook Comments