بدہ 24 اپریل 2024

لاہور: دو غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کے بہانے بلا کر لوٹ لیا گیا

سرمایہ کاری

لاہور  میں 2 غیر ملکی شہریوں کو  سرمایہ کاری کے بہانے بلا کر لوٹ لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واردات سوئٹزر لینڈ کے اسٹیفن اور جرمنی کی ماریا سپاری کے ساتھ ہوئی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم رانا عرفان نے غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دیکر لاہور بلایا، ملزم نے 3 ساتھیوں کے ہمراہ دونوں غیر ملکیوں کو اغواءکے بعد لوٹ لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے دونوں غیر ملکیوں سے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرائی اور اسلحے کے زور پر 6300 یورو بھی لوٹ لیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کے ساتھ ہونے والی واردات کا مقدمہ تھانا ریس کورس میں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments