جمعرات 25 اپریل 2024

اسلام آبادہائیکورٹ حملے کے بعد سیکیورٹی مزید بڑھانے کافیصلہ

اسلام آبادہائیکورٹ حملے

اسلام آباد(دھرتی نیوز) اسلام آبادہائیکورٹ حملے کے بعد سیکیورٹی مزید بڑھانے کافیصلہ کیاگیا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ۔

دھرتی نیوزکے مطابق ترجمان ہائیکورٹ کا کہناہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ میں رینجرز کی مزید2 ہزارنفری طلب کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز سیکٹر ایچ ایٹ میں تجاوزات کیخلاف شہری کی درخواست سماعت کیلئے منظور کی تھی اور تمام تجاوزات گرانے کاحکم دیاتھا۔

Facebook Comments