جمعرات 28 مارچ 2024

تحریک انصاف نے اپنے میٹرک پاس وزیر کو ایک اور وزارت کا اضافی چارج دیدیا

تحریک انصاف

پشاور(دھرتی نیوز) خیبرپختونخوا میں میٹرک پاس وزیر کو محکمہ قانون کا اضافی چارج دیے دیا گیا ہے ۔

دھرتی نیوزکی رپورٹ کے مطابق وزیر بلدیات اکبر ایوب خان کو وزیر قانون سلطان محمد خان کے استعفے کے بعد محکمہ قانون کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔اکبرایوب کو اس سے قبل گزشتہ سال ضیاءاللہ بنگش کی جگہ وزیر تعلیم بنایا گیا تھا تاہم ان کی تعلیمی قابلیت میٹرک ہونے اورسوشل میڈیا پرتنقید کے بعد ان سے تعلیم کی وزارت واپس لے کر ان کو محکمہ بلدیات دیا گیا۔

صوبائی محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر قانون سلطان محمد کے استعفے کے بعد اکبرایوب کو محکمہ قانون کا بھی اضافی چارج دیاگیا ، وزیر قانون سلطان محمد خان کو ویڈیو اسکینڈل کے بعد فارغ کیا گیا تھا۔

Facebook Comments