جمعہ 26 اپریل 2024

ممتاز صحافی ڈاکٹر محمد اسلم بشیر لندن میں انتقال کرگئے

دبئی (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں عرصہ دراز تک صحافی خدمات انجام دینے والے پاکستانی صحافی ڈاکٹر محمد اسلم بشیر گزشتہ روز لندن میں کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔ مرحوم کی عمر 54 برس تھی۔ ڈاکٹر محمد اسلم بشیر کا بنیادی تعلق سیالکوٹ سے تھا، وہ 1994ءمیں متحدہ عرب امارات اائے اور مختلف پاکستانی اخبارات کے لئے بطور فری لانسر کام کیا۔ 2010ءمیں وہ لندن شفٹ ہوگئے اور وہیں لوگوں کو قانونی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ مرحوم ڈاکٹر محمد اسلم بشیر نہ صرف صحافتی حلقوں بلکہ دیگر طبقہ فکر کے لوگوں میں بھی مقبول تھے، انہوں نے ہمیشہ خلق خدا کی خدمت کے لئے بے لوث کام کیا۔ پاکستان، متحدہ عرب امارات اور لندن میں پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور انسانی خدمت کے لئے کام کئے۔

مرحوم اپنی خوش اخلاقی کی وجہ سے اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں میں خاصے مقبول تھے۔ ان کی خدمات پر امارات اور پاکستان کی صحافتی برادری، ان کے دوستوں اور عزیز و اقارب نے گہرے رنجم و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر و جمیل کی ہے۔

Facebook Comments