منگل 16 اپریل 2024

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کنول شوذب اور پڑوسی کے جھگڑے کا ڈراپ سین

کنول شوذب

پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کنول شوذب اور پڑوسی کے درمیان جھگڑے کا ڈراپ سین ہو گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں رہنما تحریک انصاف کنول شوذب اور پڑوسی میں صلح ہو گئی۔

کنول شوذب اور ان کے پڑوسی عبدالرحمان نے عدالت میں بیان دیا کہ ہماری صلح ہو گئی ہے، مقدمات واپس لیتے ہیں، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں کے درمیان صلح قبول کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کا اختیار سے تجاوز بادی النظر میں خلاف قانون ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ایم این اے نے تنقید پر فوجداری مقدمہ کیسے قائم کروا دیا؟

عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے نے الیکٹرانک کرائم قانون کا ناجائز استعمال کرکے طاقتور کو فائدہ دیا۔

جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ منتخب ایم این اے نے تنقید پر پڑوسی سے جھگڑے کو کرمنل کیس بنا دیا۔

عدالت نے کہا کہ ہر کوئی دوسرے کا احتساب چاہتا ہے، خود کو طاقتور بنا کر احتساب سے بچا لیتا ہے۔

Facebook Comments