جمعرات 28 مارچ 2024

پی ایس ایل کا گانا نیا ریکارڈ بنانے کے قریب

پی ایس ایل کا گانا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا گانا ’’گروو میرا‘‘ نیا ریکارڈ بنانے کے قریب پہنچ گیا۔

نصیبو لال کا گایا ہوا پی ایس ایل 6 کا گانا سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے اور اپنے ریلیز ہونے کے 10 روز بعد ہی ایک اور ریکارڈ بنانے کے قریب ہے۔

پی ایس ایل 6 کا گانا آج یوٹیوب پر اپنے ایک کروڑ ویوز پورے کر لے گا جو تیز ترین ایک کروڑ ویوز کا ریکارڈ ہو گا۔

یوٹیوب پر گزشتہ 12 روز میں ’’گروو میرا‘‘ کے 98 لاکھ 90 ہزار سے زائد ویوز ہو چکے ہیں جبکہ 3 لاکھ سے زائد لائیکس ہیں تو ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد لوگوں نے ڈس لائیکس بھی کیا ہے۔

پی ایس ایل سیزن 6 کے نئے گانے ’گروو میرا‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی۔

پی ایس ایل اینتھم معروف پنجابی گلوکارہ نصیبو لال، آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ بینڈ ’ینگ سٹنرز‘ نے مل کر گایا جبکہ اسے زلفی اور عدنان ڈھول نے کمپوز کیا ہے۔

پی ایس ایل 5 کے ترانے ’’تیار ہیں‘‘ کو ایک لاکھ چالیس ہزار کے قریب لائیکس اور ایک لاکھ کے قریب ڈس لائیکس ملے۔

علی ظفر جنھوں نے پی ایس ایل کے پہلے تینوں ایڈیشن کے ترانے گائے تھے لائیکس کی دوڑ میں نصیبو لال سے ہار گئے۔

اب تک کے مقبول ترین ترانے ’’اب کھیل جمے گا‘‘ نے 2 لاکھ کے قریب لائکس حاصل کیے لیکن اس گانے کو صرف 8 ہزار لوگوں نے ڈس لائیکس دیے۔

Facebook Comments