بدہ 24 اپریل 2024

موبائل فونز کی امپورٹ میں ریکارڈ اضافہ

موبائل فونز کی امپورٹ

گزشتہ 7 ماہ کے دوران موبائل فونز کی امپورٹ میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ادارہ شماریات کی جانب سے رپورٹ بھی جاری کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا جنوری موبائل فونز کی امپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی جاری جاری رپورٹ کے مطابق 7 ماہ میں 185 ارب روپے سے زائد کے موبائل فون درآمد کئے گئے جبکہ گزشتہ سال انہی 7 ماہ کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ سیل فون درآمد ہوئے ہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈالر کی مد میں درآمدی اضافہ 49.32 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال 76 کروڑ ڈالر کے فون درآمد ہوئے ہیں۔

تاہم جنوری 2021 میں ساڑھے 31 ارب روپے کے موبائل فون درآمد کئے گئے ہیں۔

Facebook Comments