منگل 23 اپریل 2024

محمد حفیظ کے ساتھ ٹویٹر پر ہونے والے معاملے پر سابق کپتان سرفراز نے خاموشی توڑ دی ، بیان جاری کر دیا

کراچی(دھرتی نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے محمد حفیظ سے متعلق ٹویٹر پر ہونے والے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد حفیظ میرے بڑے ہیں، ان کی بہت عزت کرتا ہوں، محمد حفیظ کی عزت میرے دل میں رہے گی، کامیابی کے لیے بلند عزائم ہیں۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈیٹر کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میں پی ایس ایل 6 میں اپنی ٹیم کی قیادت کرنے ساتھ وکٹ کیپنگ بھی خود کروں گا اور اعظم خان متبادل وکٹ کیپر ہوں گے۔

رفراز حمد کا کہناتھا کہ محمد رضوان سے میرا کوئی مقابلہ نہیں، رضوان اپنی ٹیم کے لیے جدوجہد کریں گے، میں اپنے اسکواڈ کو کامیاب کرانے کی کوشش کروں گا۔ میچ میں 6 بیٹسمینوں کی شمولیت کو ترجیح دیں گے، اب بولرز بھی بیٹنگ پر توجہ دے رہے ہیں، تماشائیوں کی مخصوص تعداد کو میچ دیکھنے کی اجازت ملنا خوش آئند ہے۔

افسوس ہے پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن اپنے ہی معاہدے سے پھرگئے ،میثاق جمہوریت کی دستاویز اب بھی موجودہے،سپریم کورٹ کے صدارتی ریفرنس پر ریمارکس
ان کا کہناتھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈرافٹ میں اچھا سکواڈ بنا ہے، ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے معروف بیٹسمین کرس گیل کی شمولیت سے کوئٹہ گلیڈیٹر مضبوط ہوگی، ایسی ٹیم بنانا چاہتے ہیں جو ابتدا سے فائنل تک کھیلے، مجھ پر کوئی اضافی دباو¿ نہیں، بطورکپتان اور کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

Facebook Comments