جمعہ 29 مارچ 2024

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیالیکن سٹاک مارکیٹ سے پریشان کن خبر

کراچی (دھرتی نیوز)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 159.26 روپے سے کم ہو کر 158 روپے 93 پیسے پر آ کر بند ہو گیاہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ڈالر 159 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں آج شدید مندی د یکھنے میں آئی ہے ، کاروبار شروع ہو اتو 100 انڈیکس 46 ہزار 768 پوائنٹس پر تھا تاہم خبر فائل ہونے تک 100 انڈیکس میں 625 پوائنٹس کمی آئی ہے جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 142 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

Facebook Comments