جمعرات 25 اپریل 2024

گوادر اسٹیڈیم میں میدان سج گیا، پہلا میچ محمد علی سدپارہ کے نام

گوادر اسٹیڈیم

بلوچستان(دھرتی نیوز) دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان سج گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کرکٹ میچ کوہ پیمامحمد علی سدپارہ کے نام کر دیا اور کہا حکومت کی گوادر کو دنیا کا خوبصورت ترین سیاحتی مقام بنانے پر توجہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق گوادر اسٹیڈیم میں سیاسی، سماجی اور شوبز ستاروں کے پہلے دوستانہ میچ کا آغاز ہوگیا، کرکٹ میچ میں معاون خصوصی زلفی بخاری،برطانوی ہائی کمشنر سمیت اہم شخصیات شریک ہیں۔

میچ سے قبل محمد علی سدپارہ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ گوادر اسٹیڈیم کا پہلا میچ پاکستان کے بیٹے محمدعلی سدپارہ کے نام کر رہے ہیں۔

واضح رہےکہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا سیلیبریٹی میچ کھیلا جارہا ہے ، میچ میں شوبز شارکس اورگوادرڈولفن کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، نمائشی میچ کا نام ’’سوپر ہے پاکستان کپ‘‘ رکھا گیا ہے۔

شوبز شارکس کی قیادت پی سی بی کے سی ای او وسیم خان کریں گے اور فخر عالم،فیصل قریشی،اعجاز اسلم اور دیگر ٹیم شامل ہیں جبکہ گوادر ڈولفن کی ٹیم میں زلفی بخاری ، علی زیدی سمیت مختلف شخصیات شامل ہیں۔

Facebook Comments