جمعرات 06 مئی 2021

گھی کی قیمت میں بھی نیا اضافہ

ای سی سی نے یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 30 روپے مہنگا کرنے کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 30 روپے مہنگا کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 30 روپے فی کلو مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی۔

وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت 170 روپے سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو کرنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت چینی، آٹے، دالوں اور چاول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بجلی بلوں میں نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ حکومت نے 2008 میں نیلم جہلم پن بجلی گھر کی تعمیر کیلئے 10 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کیا تھا۔

ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز کو جرمن کمپنی کو واجبات ادائیگی کیلئے 5 کروڑ 80 لاکھ روپے کی منظوری دے دی جبکہ ای سی سی نے ٹیلی کام سیکٹر کے ٹیکس معاملات پر سب کمیٹی کی سفارشات منظور کرلیں۔

ای سی سی نے آف شور سپلائی کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں پر ٹیکس کے حوالے سے ذیلی کمیٹی قائم کردی جبکہ وزیر اعظم پیکج کے تحت زرعی سبسڈی جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس پراجیکٹ کیلئے گارنٹیز جاری کرنے کی منظوری دی، اجلاس میں ایس سی او کیلئے ساڑھے پانچ کروڑ روپے ، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کیلئے 20 کروڑ روپے اور وزارت اطلاعات کو 10 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  شمشاد اختر اسٹاک ایکسچینج کی پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 30 روپے مہنگا کرنے کی منظوری دے دی یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت 170 روپے سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو کرنے کی منظوری دے دی بجلی صارفین پر 10 پیسے فی یونٹ نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

Facebook Comments


Holy Quran is re-placed in the Holy Haram – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Bulletin 03 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9 AM Dharti News Bulletin 03 PM Pak Media Journalist Saudi Arabia Aftar Dinner – Dharti News Local and International Bulletin 01 PM