جمعہ 19 اپریل 2024

کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں ہفتے اضافہ

کھانے پینے کی اشیاء

روز مرّہ  استعمال کی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں ہفتے بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چکن 20 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی جبکہ گھی 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہوا۔

دوسری جانب  دال ماش 4 روپے 64 پیسے، دال چنا 3 روپے 46 پیسے، دال مونگ 2 روپے اور  دال مسور ایک روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اوسطاً 0.55 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments