جمعرات 28 مارچ 2024

حلیم عادل شیخ کیخلاف مقدمہ اور کمرے سے مبینہ طورپر سانپ نکلنے پر وزیراعظم کا موقف بھی آگیا

حلیم عادل شیخ

 کراچی (دھرتی نیوز)  قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ پر دہشت گردی کا مقدمہ درج ہونے پر  وزیراعظم عمران خان  کا ردعمل بھی آگیا اور انہوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دھرتی نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور وزیر اعظم کو اپویشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کیا۔  وزیراعظم نے حلیم عادل پر دہشت گردی کا مقدمہ درج ہونے پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ اپوزیشن لیڈر کے کمرے میں سانپ کی موجودگی پر بھی وزیر اعظم نے اظہار برہمی کرتےہوئے کہا کہ اپویشن لیڈر کے کمرے میں سانپ کی موجودگی پر انکوائری ہونی چاہئے۔

گورنر سندھ  نے حلیم عادل کے ساتھ پولیس کے رویئے کے حوالے سے وزیراعظم کو بتایا کہ آئی جی سندھ  صوبائی حکومت کی ایماء پر کاروائی کررہے ہیں، آئی جی سندھ کا رویہ جانبدارانہ ہے۔

واضح رہے کہ   حلیم عادل شیخ اس وقت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں۔

Facebook Comments