جمعرات 25 اپریل 2024

الیکشن کمیشن نے این اے 75 کا نتیجہ روکتے ہوئے اعلامیہ جاری کر دیا

الیکشن کمیشن

ڈسکہ (دھرتی نیوز) گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب میں اب تک دو صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کی نشست کا نتیجہ آچکاہے جن میں سے دو صوبائی سیٹیں ن لیگ جبکہ ایک قومی اسمبلی کی سیٹ پی ٹی آئی نے جیت لی ہے جبکہ قومی اسمبلی کی این اے 75 کی سیٹ کا نتیجہ اب روک دیا گیاہے کیونکہ ڈی آر او اور ریٹرنگ افسران کو شبہ ہے کہ بیس پولنگ سٹیشنز کے نتائج میں رد وبدل کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق این اے 75 کی صورتحال پر الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ ڈی آر او اور ریٹرننگ افسر کو 20 پولنگ سٹیشنز کے نتائج میں ردو بدل کا خدشہ ہے ، این اے 75 کے غیر حتمی نتائج سے ریٹرنگ افسر کو روک دیا گیا ،مکمل انکوائری رپورٹ کے بغیر نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں ہے ، ڈی آر او مکمل انکوائری رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کررہاہے ، این اے 75 سے غیر حتمی نتیجہ انکوائر رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیا جائے گا ،صوبائی اور جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر کو ڈی آر او اور آر او کے دفتر پہنچنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ۔ الیکشن کمیشن نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ریکارڈ کومکمل طور پر محفوظ کر نے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کا سمجھنا ہے کہ یہ تمام معاملہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کمزوری کے باعث پیش آیا ، الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ این اے 75 کے غیر ضروری تاخیر کے ساتھ نتائج موصول ہوئے ، متعدد بار پریزائڈنگ افسران سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہے ،آر او کی اطلاع پر چیف لیکشن کمشنر نے آئی جی اور ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہ ملا ، چیف سیکریٹری سے رات تین بجے رابطہ ہوااور چھ بجے پریزئڈنگ افسرا بمعہ پولنگ بیگ حاضر ہو گئے ،جس کی وجہ سے آر او اور ڈی آر او کو شبہ ہوا کہ بیس پولنگ سٹیشن کے نتائج میں رد و بدل ہواہے جس کے باعث نتائج کو روک دیا گیاہے ۔

Facebook Comments