جمعہ 29 مارچ 2024

یونس خان نے سرفراز احمد کو مشورہ دیتے ہوئے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مستقبل کی نوید سنا دی

کراچی(دھرتی نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد کو مشورہ دیتے ہوئےکہاہےکہ وہ دوسروں کی جانب دیکھنے کی بجائے سب سے پہلے انہیں اپنے آپ کو دیکھنا چاہئے کیونکہ اگر لیڈر مضبوط ہو تو ٹیم خود بخود اکٹھی ہو جاتی ہے،سرفراز احمد کو چاہئے کہ وہ اپنے کوچ اور مینجر کے ساتھ بیٹھ کر پلاننگ کریں ،اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ایک بار پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹر ٹاپ فور میں نظر آئے گی ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سٹار کرکٹر یونس خان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر ایسی فرنچائز ہے جس کی فین فالونگ بہت زیادہ ہے اور پی ایس ایل سکس میں لوگوں کو اس ٹیم سے توقعات بھی بہت ہیں تاہم یہ بات بھی حقیقت ہے کہ دوسری ٹیموں کی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹر پر دباؤ بھی بہت ہے۔انہوں نے کہا کہ ،سرفراز احمد خود ایک سٹار بیٹسمین رہے ہیں ،دوسروں کی جانب دیکھنے کی بجائے سب سے پہلے انہیں اپنے آپ کو دیکھنا چاہئے کیونکہ اگر لیڈر مضبوط ہو تو ٹیم خود بخود اکٹھی ہو جاتی ہے،لیڈر اگر فرنٹ سے لیڈ کرے تو پھر اس کی ٹیم بھی جان لڑا دیتی ہے،ہم نےسرفراز احمد کی ایسی ایسی اننگز دیکھی ہیں کہ وہ مرد بحران بن کر سامنے آئے ہیں۔

 یونس خان نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے پاس ایسے کوچ ہیں جو بہت عرصہ سے ان کے ساتھ ہیں ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے مینجر بھی ایک طویل عرصہ سے ٹیم کے ساتھ ہیں ،سرفراز احمد کو چاہئے کہ وہ اپنے کوچ اور مینجر کے ساتھ بیٹھ کر پلاننگ کریں اور ایسے پلان سامنے لے کر آئیں جس سے نئی چیزیں سامنے آئیں، اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ایک بار پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹر ٹاپ فور میں نظر آئے گی ۔

Facebook Comments