جمعہ 29 مارچ 2024

بالوں کو کَس کر باندھنے والی خواتین یہ ضرور پڑھیں

بالوں کو کَس کر باندھنے والی خواتین یہ ضرور پڑھیں

اکثر خواتین جب گھر کی صفائی یا دیگر کام کاج کر رہی ہوتی ہیں تو وہ اپنے بال منہ پر آنا پسند نہیں کرتیں اور  اس پریشانی سے بچنے کے لیے خواتین اونچی پونی ٹیل یا جوڑا باندھ لیتی ہیں۔

اس طرح کی پونی ٹیل اور جوڑا باندھنا ہمیں ایک آسان حل  لگتا ہے جس سے بال منہ پر نہیں آتے اور ہم آسانی سے اپنے کام پر توجہ رکھتے ہیں۔

لیکن کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ اس طرح بالوں کو کَس کر باندھنا سر درد کا باعث بھی بن سکتا ہے؟

بالوں کو کَس کر سمیٹ کر باندھنا سر میں درد کا باعث بن سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہماراہئیر اسٹائل یعنی بال باندھنے کے طریقے کا تعلق سر درد سے براہِ راست ہوتا ہے۔

کَس کے بال باندھنے سے کیا ہوتا ہے؟

بالوں کو سمیٹ کر کَس کے باندھنے سے بالوں کے ’فولیسائلز‘ کھنچتے ہیں جس کی وجہ سے سر درد ہوسکتا ہے کیونکہ بالوں کے ’فولیسائلز‘ بے شمار نسوں سے جڑے ہوتے ہیں اور بالوں کو کس کر باندھنے کی وجہ سے سر میں تکلیف شروع ہوجاتی ہے۔

ایسے لوگ جو دردِ شقیقہ کا شکار رہتے ہیں ان میں بال بنانے کے طریقے کی وجہ سے سر درد ہونے کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں۔

ضروری ہے کہ خواتین اس طرح کے بال بنانے سے گریز کریں جس کی وجہ سے اسکیلپ یعنی سر کی جلد پر دباؤ محسوس ہو، کَس کر پونی یا جوڑا ہرگز نا بنائیں، اس کے برعکس آپ ان ہی ہئیر اسٹائلز کو بنانا چاہتے ہیں تو اسے ڈھیلا ڈھالا بنائیں۔

سر درد کے علاوہ کَس کر بال باندھنے کے اثرات

 

کَس کر بال باندھنے سے نا صرف سر درد ہوتا ہے بلکہ اس کی وجہ سے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بال گرنا بھی شروع ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے سب سے پہلے پیشانی چوڑی یعنی کشادہ ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

Facebook Comments